Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف کا الشریف عجائب گھر، جہاں سیاح ماضی میں کھو جاتے ہیں

ٹورسٹ گائیڈ، سیاحوں کو آسان زبان میں تاریخ کے حوالے سے بتاتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب طائف میں الشریف عجائب گھر کے شائقین نوادر پر نظر پڑتے ہی ماضی کی دنیا میں کھو جاتے ہیں جہاں صدیوں پر محیط علاقے کی تاریخ ایک نظر میں سامنے آ جاتی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق الشریف عجائب گھر کے گائیڈ سیاحوں کے تمام سوالات کے جواب مدلل اور آسان زبان میں دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ پیشہ ور ٹورسٹ گائیڈ ہیں۔ 

طائف کمشنری تاریخ کا بڑا مخزن ہے (فوٹو: ایس پی اے)

الشریف عجائب گھر چھ ہزار مربع میٹر کے رقبے میں پھیلا ہوا ہے، جہاں قدیم چٹانوں سے بنی عمارتیں ہیں۔ ماضی قدیم کا فن تعمیر اپنی تمام تر رعنائیوں اور پرشوکت انداز میں سامنے آ جاتا ہے۔ 
ہر گھر میں لگا فانوس عجائب گھر کے محلوں کو روشن کیے رکھتا ہے۔ یہ ایسا منظر ہے جو عجائب گھر جانے والوں کو ماضی کی زندگی میں لے جاتا ہے۔ 


یہاں کی عوامی دکانوں سے سیاح یادگاری تحائف خریدتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

یہاں قدیم ملبوسات کی دکانیں کھلی ہوئی ہیں، جہاں سے سیاح تحائف خرید کر اپنے سفر کو یادگار بناتے ہیں۔ 
طائف کمشنری تاریخ کا بڑا مخزن ہے- یہاں صدیوں تک جنگیں اور معرکے ہوتے رہے۔ یہاں پے درپے کئی تمدنوں نے جنم لیا جو لوگ سعودی عرب آتے ہیں وہ قدیم تمدن کے مالک اس شہر کو دیکھنے کے لیے ضرور پہنچتے ہیں۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: