Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ حکومت کا 19 اگست تک سکولز اور کالجز بند رکھنے کا فیصلہ

شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن سینٹرز کا رخ کر رہے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکولز اور کالجز 19 اگست تک بند رہیں گے۔
سندھ حکومت کے سکولز اور کالجز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اتوار کو جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر صوبے کے سکولوں اور کالجوں میں 19اگست تک تدریسی عمل معطل رہے گا۔
محکمہ کالجز کے مطابق بورڈ کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے اور سندھ بھر میں بارہویں جماعت کے بقیہ امتحانات 10 اگست سے ہوں گے۔
کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے سندھ حکومت نے صوبے بھر میں پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ 
صوبے بھر میں انڈور ڈائننگ، انڈور جمز اور سینمابھی  بند ہیں۔
ڈیلٹا ویریئنٹ کے پھیلاؤ کی وجہ سے حکومت نے 31 جولائی سے پابندیاں نافذ کی تھیں۔
اتوار کو کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ پابندیوں کی وجہ سے کیسز میں کمی رپورٹ ہو رہی ہے۔

شیئر: