اماراتی مردانہ کپڑوں کے برانڈ قاسیمی انسانی حقوق کی تنظیم سیو دی کڈز انٹرنیشنل کے ذریعے لبنان کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کی فلاحی کوشش میں اپنے دستخط شدہ ’ڈونٹ شوٹ‘ ٹی شرٹ کو دوبارہ جاری کر رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق برانڈ نے وعدہ کیا ہے کہ اگست اور ستمبر کے دوران شرٹس کی آن لائن فروخت سے حاصل ہونے والی تمام رقم فلاحی تنظیم کو عطیہ کی جائے گی۔
’ڈونٹ شوٹ‘ ٹی شرٹ دراصل اصلی شرٹ کی ہو بہو نقل ہے جو 1982 کی جنگ کے دوران لبنان کے صحافیوں نے پہنی تھی۔
لبنان کے صحافیوں کو ایک سفید شرٹ دی گئی جس پر انگریزی،فرانسیسی اور عربی میں ’ڈونٹ شوٹ‘ کا متن روشن سرخ حروف میں لکھا گیا تاکہ صحافیوں کو شناخت میں آسانی ہو اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ٹی شرٹ لبنانی مقصد کے لیے رقم اکٹھا کرنے کے لیے استعمال کی گئی ہو۔ 4 اگست 2020 کو بیروت بندرگاہ دھماکے کے بعد اماراتی برانڈ نے وعدہ کیا تھا کہ آئٹم سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی لبنانی ریڈ کراس میں جائے گی۔
کاٹن کا لباس سب سے پہلے لندن میں قائم برانڈ کے فال 2017 کلیکشن میں جاری کیا گیا تھا۔
2019 میں جارجیا کے ڈیزائنر ڈیمنا گواسالیہ کے موسم بہار 2020 کے کلیکشن نے عرب دنیا میں اسی ٹی شرٹ کو اپنی پیشکش میں نمایاں کرنے کی وجہ سے توجہ حاصل کی بہت سے لوگوں نے تنازع کے اٹھائے ہوئے مسائل کو مناسب سمجھنے پر برانڈ پر تنقید کی تھی۔
خالد القاسمی نے 2015 میں قاسیمی برانڈ قائم کیا تھا۔
خالد القاسمی 2019 میں 39 سال کی عمر میں لندن میں وفات پا گئے تھے جس کے بعد اب اس برانڈ کی سربراہی ان کی جڑواں بہن حور القاسمی کر رہی ہیں۔