Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کورونا ویکسینوں کے بارے میں افوا ہیں گمراہ کن: وزارت صحت

وزارت کا کہنا ہے کہ منظور شدہ تمام ویکیسنیں محفوظ اور موثر ہیں( فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’کورونا ویکسینوں کے بارے میں گمراہ کن افواہوں، پروپیگنڈہ مہم  میں نہ پڑیں۔ ان باتوں کا طب و صحت سے کوئی تعلق ہے اور نہ ان کے پیچھے کوئی سائنٹفک بنیاد ہے‘۔
وزارت صحت نے کہاکہ ’اس بات کا اطمینان رکھیں کہ سعودی عرب میں منظور شدہ تمام ویکیسنیں نہ صرف یہ کہ محفوظ ہیں بلکہ موثر بھی ہیں‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے مشورہ دیا ہے کہ ’وہ 937 سینٹر پر چوبیس گھنٹے میں کسی بھی وقت رابطہ کرکے صحت استفسارات کے جواب حاصل  کرسکتے ہیں اور صحت مشاورت بھی لے سکتے ہیں‘۔
کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال، سہولتوں اور صحت معلومات کے لیے بھی 937 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
وزارت صحت نے مملکت بھر میں کورونا ویکسینوں کے بارے میں خصوصی آگہی مہم بھی شروع کی ہے جس کا سلوگن ’دھوکے میں نہ آئیں‘ ہے۔
وزارت صحت مہم کے تحت مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو اس بات سے آگاہ کررہی ہے کہ مملکت میں منظور شدہ کورونا کی ویکسینیں موثراور بے ضرر ہیں۔
یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ جو لوگ ویکسینوں کے بارے میں من گھڑت باتوں اور گمراہ کن افواہوں پر بھروسہ کررہے ہیں وہ اپنا نقصان کررہے ہیں۔ 

شیئر: