Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانسیسی صدر کا ایران پر جوہری مذاکرات میں واپسی کے لیے زور

ایرانی اور فرانسیسی صدور نے ایک گھنٹے کی طویل ٹیلی فونک گفتگو کی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں نے ایران پر جوہری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات میں واپسی پر زور دیا ہے۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں نے ایران سے کہا ہے کہ وہ عالمی طاقتوں کے ساتھ ہوئے 2015 کے جوہری معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کا آغاز کرے۔
خبر رساں اداروں روئٹرز اور اے ایف پی کے مطابق پیر کو  فرانس کے صدراتی محل کی جانب سے یہ بیان فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں اور ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے فوراً بعد سامنے آیا ہے۔
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے فرانسیسی صدر کو آگاہ کیا کہ 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی میں عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات میں تہران کے ’حقوق‘ کی ضمانت ہونی چاہیے۔
ایران کے صدارتی ویب سائٹ کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی نے ایک گھنٹے کی طویل ٹیلی فونک گفتگو میں فرانسیسی صدر سے کہا کہ ’کسی بھی مذاکرات میں ایرانی عوام کے حقوق کا تحفظ اور ہماری قوم کے مفادات کو یقینی بنانا ہوگا۔‘
گذشتہ ہفتے عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر ابراہیم رئیسی کا کسی مغربی ملک کے رہنما کے ساتھ یہ پہلی ٹیلی فونک گفتگو تھی۔

شیئر: