Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ’ابوظبی ڈائیلاگ‘ کی صدارت کرے گا

’ڈائیلاگ کا آغاز 2008 میں ہوا تھا جس میں 18ممالک شامل ہیں۔‘ (فوٹو اے ڈی ڈی)
پاکستان 2008 میں قائم ہونے والے فورم ’ابوظبی ڈائیلاگ‘ (اے ڈی ڈی) کی صدارت کرے گا۔
پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے مطابق ’پاکستان ابوظبی ڈائیلاگ کی دو برس کے لیے صدارت کرے گا جو رواں برس کے آخر میں شروع ہو رہا ہے۔‘
’ڈائیلاگ کا آغاز 2008 میں ہوا تھا جس میں 18ممالک شامل ہیں۔‘
اس فورم میں 12 ممبر ممالک ہیں جن میں افغانستان، بنگلہ دیش، چین، انڈیا، پاکستان، نیپال، انڈونیشیا، فلپائن، سری لنکا، تھائی لینڈ اور ویت نام شامل ہیں۔ خیلیجی ممالک میں سعودی عرب، بحرین، کویت، عمان، قطر اور یو اے ای شامل ہیں۔

شیئر: