Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سگریٹ نوشی کی شرح میں کمی

’سعودی عرب میں سگریٹ نوشی کی شرح 22.7 فیصد کم ہوکر 17.5 فیصد ہوگئی ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں سگریٹ نوشی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں سگریٹ نوشی کی شرح 22.7 فیصد کم ہوکر 17.5 فیصد ہوگئی ہے‘۔
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں انسداد تمباکو نوشی مہم کامیابی سے جاری ہے جس کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں‘۔
’یہ عالمی وبا ہے جس کے باعث دنیا میں لاکھوں افراد اپنی صحت اور جان گنوا بیٹھتے ہیں‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب ان ممالک میں سے ہے جس نے انسداد تمباکو نوشی کے لیے جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں انسداد تمبا کو نوشی کے لیے عوامی آگاہی مہم کے علاوہ عوامی مقامات میں سگریٹ پینا منع ہے۔
سگریٹ فروخت کرنے والے اداروں پر اشتہار دینے کی پابندی ہے نیز سگریٹ ترک کرنے کے لیے عوامی ادارے قائم ہیں۔

شیئر: