Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمباکو مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں کمی کی تجویز 

تمباکو مصنوعات پر سیلز ٹیکس سو فیصد کے بجائے 10 سے 20 فیصد تک کیا جائے
مجلس شوری نے مملکت بھر میں تمباکو مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں کمی کی تجویز پر بحث کا فیصلہ کیا ہے- 
شوری کے ماتحت خدمات کمیٹی نے اس حوالے سے سیلز ٹیکس میں کمی کا جائزہ لینے کی تجویز دی ہوئی ہے- 
الریاض اخبار کے مطابق شوری کی مذکورہ کمیٹی نے تجویز کیا ہے کہ تمباکو مصنوعات پر سیلز ٹیکس سو فیصد کے بجائے دس سے بیس فیصد تک وصول  کیا جائے-  اس پر بحث پیر کے اجلاس میں ہوگی- 
یاد رہے کہ سعودی شوری نے شہروں کے اندر تمباکو مصنوعات کے حوالے سے ریستورانوں اور قہوہ خانوں کے لیے لائسنسوں کے اجرا کے قواعد و ضوابط پر بحث سے انکار کردیا تھا- جس میں تمباکو مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں کمی کی تجویز پیش کی گئی تھی- 
تجویز کیا گیا تھا کہ تمباکو مصنوعات فروخت کرنے والی دکانوں سے سالانہ ایک لاکھ ریال تک ٹیکس وصول کیا جائے- انہیں تمباکو مصنوعات پیش کرنے کا لائسنس دے دیا جائے جبکہ دکانوں میں تمباکو مصنوعات کے مجموعی سودے پرسو فیصد تک ٹیکس وصول کیا جائے- 

شیئر: