Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں شہری نے بیوی کو قتل اور بچے کو زخمی کردیا

یہ واقعہ گھریلو اختلافات  سنگین ہونے پر پیش آیا ہے(فائل فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کے شہرجدہ  میں سعودی شہری نے چھری سے اپنی بیوی کو قتل کردیا اور بچے کوزخمی  کردیا۔
یہ واقعہ میاں بیوی کے درمیان گھریلو اختلافات  سنگین ہونے پر پیش آیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ’پولیس نے قتل کی واردات کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی ہے‘۔
’جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے پر پتہ چلا کہ سعودی شہری نے اختلافات کے باعث اپنی بیوی کو چھری سے پے درپے وار کرکے ہلاک کردیا جبکہ اس کا بچہ بھی زخمی ہوگیا‘۔
ملزم واردات کے بعدع موقع سے فرار ہوگیا تھا ۔ پولیس نے اسے تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔ ابتدائی قانونی کارروائی کرکے  اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: