Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 16برس بعد اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے انگلینڈ کی ٹیم دو ٹی20 کے لیے اکتوبر میں پاکستان آئے گی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 16 برس بعد رواں سال اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے جمعہ کو کہا ہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم اکتوبر میں پاکستان آ کر دو ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ یہ انگلینڈ کی ٹیم کا 2005  کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔
انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ’انگلینڈ کی ٹیم دو ٹی 20 انٹرنیشنل کے لیے اکتوبر میں پاکستان آئے گی اور یہ دونوں میچ 13 اور14 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
خیال رہے کہ ستمبر میں 17 برس بعد نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ یہ کسی بھی غیرملکی ٹیم کا اہم دورہ ہو گا جو پاکستان کو انٹرنیشنل میچوں کے لیے محفوظ ملک باور کرانے کا سبب بنے گا۔
امکان ہے کہ آئندہ سات ماہ کے دوران ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی ۔
خیال رہے کہ 2009 میں لاہور میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کی بس پر حملے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ٹیموں کے لیے ’نوگو ایریا‘ بن چکا تھا لیکن گزشتہ برسوں میں ملک کی سکیورٹی صورتحال میں بہتری  کے بعد  پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آ رہی ہے۔
انگلینڈ نے آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ 2005 میں کیا تھا جبکہ 2012 اور 2015 میں پاکستان نے انگلینڈ کی ٹیم کی میزبانی متحدہ عرب امارات میں کی تھی۔
پی سی بی کے مطابق انگلینڈ کی مین او ویمن ٹیمیں نو اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گی اور دونوں ٹیمیں 14 اور 15 اکتوبر کو ٹی 20 میچ کھیلیں گی۔
انگلینڈ کی ویمن ٹیم 1719 ،اور 21 اکتوبر کو تین ون ڈے انٹرنیشنل بھی راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گی۔

شیئر: