Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور پاکستان میں مشترکہ بحری مشقوں کی منصوبہ بندی سے متعلق کانفرنس

نسیم البحر 13 مشقوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے( فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مشترکہ بحری مشقوں کی منصوبہ بندی سے متعلق  کانفرنس سنیچر کو کراچی میں ختم ہوگئی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے  اور وزارت دفاع کے بیان کے مطابق ان مشقوں میں سعودی فضائیہ بھی شریک ہوگی۔
سعودی عرب اور پاکستان کے حکام نے کانفرنس میں نسیم البحر 13 کے عنوان سے ہونے والی مشقوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ’ ان مشقوں کا مقصد آبی گزر گاہوں کا تحفظ، سمندری امن کا استحکام، مشترکہ فوجی آپریشن اور منصوبہ بندی کے لیے تعاون کو فروغ دینا ہے‘۔

شیئر: