Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھ گئے

 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 187.68 ریال ریکارڈ کی گئی(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں اتوار 15 اگست کو سونا مہنگا ہوگیا۔ سنیچر کو بھی سونے کے نرخ بڑھے ہوئے تھے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونا اتوار کو 214.49 ریال میں فروخت ہوتا رہا جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 187.68 ریال ریکارڈ کی گئی۔
علاوہ ازیں اٹھارہ قیراط ایک گرام سونا  160.86 ریال میں دستیاب رہا ہے۔ 
سعودی عرب میں ایک اونس سونا  6675 ریال میں فروخت ہوتا رہا جبکہ سونے کی گنی 1501.40 ریال میں دستیاب رہی۔
دوسری جانب ویک اینڈ پر عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے خدشات کے ماحول میں بڑھ گئے ہیں۔
 سعوی مارکیٹ بھی بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں آنے والی اس تبدیلی سے متاثر ہوئی ہے۔

شیئر: