Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف جدید و قدیم بازاروں کا شہر

یہاں دستی مصنوعات کی دکانیں بھی ہیں- (فوٹو ایس پی اے)
طائف سعودی عرب کے جدید و قدیم بازاروں کا شہر بھی ہے۔ یہاں مقامی باشندوں اور مملکت کے مختلف علاقوں نیز دنیا بھر سے سیاحت کے لیے آنے والوں کے لیے سعودی سمر کے دوران جدید و قدیم طرز کے بازار موجود ہیں۔ سیاح یہاں سے من پسند اشیا خریدتے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق طائف میں ’سوق البلد‘ کے نام سے قدیم بازار ہے۔ یہ عوام میں بہت زیادہ مقبول ہے۔ یہاں دکانیں ایک دوسرے سے قریب واقع ہیں۔ یہاں روایتی ملبوسات، دستی مصنوعات خاص طور پر سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بنی رہتی ہیں جبکہ خواتین، مرد اور بچوں کے جدید طرز کے ملبوسات بھی ملتے ہیں۔ یہاں کھلونوں، زیورات کی دکانیں بھی اپنی چمک دمک کے حوالے سے معروف ہیں۔
سوق البلد آنے والے ایک طرف تو پسندیدہ اشیا خریدتے ہیں تو دوسری جانب یہاں واقع ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں بیٹھ  کر اپنا دل بہلاتے ہیں۔ قہوہ خانے اور ریستوران پرانے طرز کے ہیں۔
سوق البلد کی دکانوں سے القزاز کا احاطہ بھی ملا ہوا ہے۔ جہاں سادہ قسم کے پروگرام ہوتے ہیں۔ اس کے اطراف شہد اور جڑی بوٹیوں کی دکانیں ہیں۔ یہاں دستی مصنوعات اور مٹی کے برتن فروخت کرنے والی دکانیں بھی کھلی ہوئی ہیں۔
طائف میں جدید ترین شاپنگ سینٹرز بھی ہیں۔ ان میں ’مال قلب الطائف‘، انٹرنیشنل طائف مال‘، ’جوری مال‘ اور ’تیرا مال‘ قابل ذکر ہیں۔ یہاں بین الاقوامی کافی ہاؤس اور ریستوران بھی کھلے ہوئے ہیں جبکہ ای گیمز بھی سہولیات میسر ہیں۔
سعودی محکمہ سیاحت ’روح السعودیہ‘ پلیٹ فارم پر مملکت کے گیارہ سیاحتی مقامات کے لیے سیاحتی ٹورز کا بھی اعلان کیے ہوئے ہے۔ 
 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: