Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلابوں کا شہر طائف سیاحت اور پرفضا مقامات کے دلدادہ افراد کا پسندیدہ مقام

طائف کی جغرافیائی تشکیل ہائیکنگ کے شائقین کے لیے مناسب ہے(فوٹو ایس پی اے)
صدیوں سے شعرا اور ادیب طائف کے حسن و جمال، قدرتی مناظر اور شاندار آب و ہوا کی شان میں قصیدے پڑھتے آرہے ہیں۔ ملکی و غیرملکی سیاح ہمیشہ طائف سے خاص تعلق کا اظہار کرکے خوشی محسوس کرتے ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق طائف کا علاقہ مہم جوؤں، سیاحت اور پرفضا مقامات کے دلدادہ افراد کا پسندیدہ ترین مقام تھا، ہے اور رہے گا۔
طائف تاریخ کے حوالے سے بھی اپنی اہمیت رکھتا ہے۔ یہاں کے عجائب گھر ماضی قدیم کے نوادر کے خزانے اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں۔ الشریف عجائب گھر، شبرا محل، عبداللہ بن عباس مسجد اور لائبریری دیکھنے کے لیے بھی لوگ بڑی تعداد میں آتے ہیں۔
طائف کی جغرافیائی تشکیل ہائیکنگ کے شائقین کے لیے مناسب ہے۔ 
طائف گلابوں کا شہر مانا جاتا ہے۔ گلاب کے پارکوں میں بیٹھنے اور آرام کرنے کے لیے بینچ موجود ہیں۔ 
طائف کے تفریحی مقامات میں قومی سیسد تفریح گاہ، کنگ فیصل پارک، الردف تفریح گاہ، الھدا پارک، جبل دکا پارک قابل دید ہیں۔ الھدا کی کیاریاں گلاب کے فارموں سے مزین نظر آتی ہیں۔
گلاب کے پھولوں کے ہار بھی بنائے جاتے ہیں۔ انہیں کشید کرکے خوشبویات بھی تیار کی جاتی ہیں۔

گلاب کے پھولوں کو کشید کرکے خوشبویات بھی تیار کی جاتی ہیں(فوٹو ایس پی اے)

الشفا اور الھدا روڈ کے اطراف پھلوں کے خوبصورت سٹال نگاہوں کو بھی بھلے لگتے ہیں۔ یہاں تازہ پھل اور سبزیاں مناسب نرخوں پر دستیاب ہوتے ہیں۔ 
طائف میں انار، انگور، کھجور، توت، آلو بخارہ اور برشومی وغیرہ پھلوں کے باغات موجود ہیں۔ سیاحوں کو باغات میں جاکر پسند کے پھل توڑ کر حاصل کرنے کی سہولت بھی میسر ہے۔
طائف آنے والوں کے لیے ہوٹل، فرنشڈ اپارٹمنٹ اور مقامی شہریوں کی جانب سے مکانات کرائے پر دیے جاتے ہیں۔

شیئر: