Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی 20 ورلڈکپ کا شیڈول جاری، پاکستان کا پہلا میچ انڈیا سے

پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں کھیلے گا۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پہلا میچ 17 اکتوبر کو اومان اور پاپوا نیو گنی جبکہ دوسرا بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ  کے درمیان ہوگا۔  
پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں کھیلے گا، جس میں مدمقابل انڈیا کی ٹیم ہوگی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں ہوگا۔
پاکستان کے بقیہ میچ نیوزی لینڈ سے 26 اکتوبر، افغانستان سے 29 اکتوبر، اور پہلے مرحلے سے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں سے 2 اور 7 نومبر کو ہوں گے۔
سپر 12 مرحلے کے مقابلے 23 اکتوبر تا 8 نومبر تک کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ کے سیمی فائنل 10 نومبر اور 11 نومبر کو ہوں گے۔
خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے میچز متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلے جائیں گے اور انڈیا ٹورنامنٹ کا میزبان ہے۔
ورلڈکپ انڈیا میں شیڈول تھا تاہم عالمی وبا کورونا کے پھیلاؤ کے باعث اس کا انعقاد یو اے ای اور عمان میں کیا جا رہا ہے۔

شیئر: