Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا کے فرزند نے ڈگری ملنے کی خوشی تاریخی شہر حجر پہنچ کر منائی

العلا رائل کمیشن نے اعلی تعلیم کے لیے سکالر شپ پر امریکہ بھیجا تھا- (فوٹو سبق)
العلا تاریخی علاقے کے فرزند متعب البلوی نے امریکہ کی جانسن اینڈ ویلز یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری ملنے کی خوشی تاریخی مقام الحجر میں منائی- 
سبق ویب سائٹ کے مطابق البلوی نے بین الاقوامی سیاحت اور پائیدار اقتصادی ترقی کے شعبے سے امتیازی نمبروں سے ڈگری حاصل کی- 

میں العلا کا فرزند ہوں- (فوٹو سبق)

حجر سعودی عرب کا پہلا تاریخی مقام ہے جسے یونیسکو نے انسانی ورثے کی فہرست میں شامل کیا- 
البلوی نے کہا کہ میں نے ڈگری ملنے کی خوشی حجر پہنچ کر منائی- اس وقت میری خوشی کی کوئی انتہا نہ تھی جب میں نے دنیا کے عظیم الشان شاہکار کے سامنے کھڑے ہوکر اپنے جذبات کا فطری شکل میں بھرپور طریقے سے اظہار کیا- حجر وہ مقام ہے جہاں عظیم تاریخ نے جنم لیا- میں العلا کا فرزند ہوں مجھے العلا رائل کمیشن نے اعلی تعلیم کے لیے سکالر شپ پر امریکہ بھیجا تھا- 

الحجر لازوال فن تعمیر کے شاہکاروں میں سے ایک ہے- (فوٹو سبق)

الحجر خصوصا العلا اور عموما مملکت سعودی عرب کا اہم تاریخی مقام ہے- یہ تاریخی اور فن تعمیر کے لحاظ سے منفرد جگہ ہے-  اس کے اطراف کا ماحول اسے ماضی کا وقار اور اس کی عظمت عطا کیے ہوئے ہے- 
الحجر لازوال فن تعمیر کے شاہکاروں میں سے ایک ہے- اسے دیکھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے- سیاح اس سوچ میں پڑ جاتا ہے کہ انتہائی نامناسب حالات اور پسماندہ دور میں ایسی عالیشان عمارتیں کس طرح تیار کرلی گئیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: