Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں ایک ہزار 89 نئے کورونا کے مریض

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 5 ہزار 89 ہوگئی ہے(فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی آئی ہے۔ بدھ کو پچھلے چوبیس گھنٹے  کے دوران کورونا کے ایک ہزار 89 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
 نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 5 ہزار 89 ہوگئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کےحوالے سے بتایا کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے مزید 3 لاکھ 27 ہزار 616 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
وزارت نے بتایا کہ ’متاثرہ مریضوں میں سے مزید ایک ہزار 605 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 84 ہزار 414 ہوگئی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 3 مریض چل بسے، مرنے والوں کی تعداد  دو ہزار 9 ہوگئی ہے‘۔
 وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کید پھر ہدایت کی ہے۔ 
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 52 ہزار 433 خوراکیں دی گئی ہیں۔ 
اب تک ایک کروڑ 75 لاکھ 6 ہزار 683 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

شیئر: