Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے کیسز کم ہوگئے، چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 109 نئے مریض

متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 2 ہزار 885 ہوگئی ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز کم ہورہے ہیں۔ پیر کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 109 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 2 ہزار 885 ہوگئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ ’گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 49 ہزار 792 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 2 مریض چل بسے، مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر دو ہزار 3 ہوگئی ہے۔
 وزارت کے مطابق متاثرہ مریضوں میں سے مزید ایک ہزار 505 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 81 ہزار 265 ہوگئی ہے‘۔
 وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے جیسے حفاظتی اقدامات کی پیروی کرتے رہنے کی تلقین کی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 22 ہزار 330 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک ایک کروڑ 73 لاکھ 98 ہزار 458 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: