Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلطنت عمان میں جزوی لاک ڈاؤن سنیچر سے ختم

کاروباری سرگرمیاں بھی شروع ہوں گی- (فوٹو عرب نیوز)
سلطنت عمان نے کاروباری سرگرمیوں، افراد اور گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرلیا- عمل درآمد سنیچر سے ہوگا-
عمانی ٹی وی نے کورونا وبا  سے نمٹنے پر مامور اعلی کمیٹی کا بیان جاری کرکے بتایا کہ کمیٹی نے تمام سرکاری اور نجی اداروں کو یکم ستمبرسے معمول کے مطابق کام کرنے کی اجازت دے دی-
تجارتی مراکز، ریستوران، ثقافتی و تجارتی سرگرمیوں والے ادارے، اجتماعی پروگراموں اور کھیلوں پر سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرلیا گیا-
عمانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ اعلی کمیٹی نے نئے تعلیمی سال کی آمد پر سلطنت عمان میں سکول مقررہ طریقہ کار کے مطابق کھولنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے- وزارت تعلیم و تربیت جلد ہی اس حوالے سے سکول کھولنے کی حکمت عملی جاری کرے گی-
سلطنت عمان نے پابندیاں اٹھانے کے ساتھ یہ تاکید بھی کردی ہے کہ کورونا ایس او پیز کی پابندی برقرار رہے گی- اس حوالے  سے مقامی شہری اور مقیم غیرملکی غفلت نہ برتیں-
 
اردو نیوز واٹس ایپ ، اپنی پسند کا گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: