Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایلکسا کے لیے استعمال ہونے والی امیتابھ بچن کی پہلی انڈین آواز

78 سال کی عمر میں بھی امیتابھ بچن بالی وڈ کے سب سے بڑے ستارے مانے جاتے ہیں۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
بالی وڈ سپر سٹار امیتابھ بچن انڈیا کی پہلی شخصیت ہیں جو ایمیزون کے ایلکسا نامی ورچوئل اسسٹنٹ کے لیے اپنی آواز ریکارڈ کروائیں گے۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن 200 سے زائد فلموں میں جلوا گر ہوئے ہیں۔ وہ صرف انڈیا ہی میں نہیں بلکہ پورے ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں مقبول ہیں اور 78 سال کی عمر میں بھی بالی وڈ کے سب سے بڑے ستارے مانے جاتے ہیں۔
امیتھابھ بچن اپنی گہری اور با رعب آواز کی وجہ سے مشہور ہیں، جس کا مطلب ہے کہ کئی انڈین بند آنکھوں سے بھی انہیں پہچان لیتے ہیں۔ اسی وجہ سے وہ ایلکسا کی آواز کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔
ایمیزون نے اعلان کیا ہے کہ ’امت جی‘ کہنے سے اب امیتابھ بچن کی آواز ہندی یا انگریزی میں سنی جا سکے گی۔  
ایلکسا کے انڈیا میں ترجمان پونیش کمار نے ایک بیان میں عرب نیوز کو بتایا کہ انہیں امیتابھ بچن کی آواز پر کام کرنے میں بہت اچھا لگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کام کے لیے ان کی ٹیم کو بہت محنت کرنا پڑی۔
’دنیا کی پہلی دو لسانی مشہور شخصیت کی آواز بنانے کے لیے ہمیں سپیچ سائنس کے تقریباً ہر عنصر پر کام کرنا پڑا۔ اس میں ویک ورڈ، سپیچ ریکگنیشن، نیورل ٹیکسٹ ٹو سپیچ وغیرہ شامل ہیں۔‘
جمعرات سے ایںڈرائڈ استعمال کرنے والے انڈین ایمیزون کی شاپنگ ایپلی کیشن پر امیتابھ بچن کی آواز سن سکیں گے۔

امیتابھ بچن کو خوشی ہے کہ ان کے خیر خواہ اب ایک نئے میڈیم پر ان سے بات چیت کر سکیں گے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

ان کی آواز کے علاوہ، صارفین امیتابھ بچن کا ذاتی طور پر انتخاب شدہ مواد سن سکیں گے، جس میں ان کی زندگی کی کہانی اور ان کے والد ہری ونش رائے بچن کی نظموں کا مجموعہ شامل ہے۔
امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کے خیر خواہ اب ایک نئے میڈیم پر ان سے بات چیت کر سکیں گے۔
ایک بیان میں بالی وڈ سٹار کا کہنا تھا کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ مداحوں کا اس کے بارے میں کیا خیال ہے۔
نئی دہلی میں کام کرنے والے ایک کاروباری شخص، موہن بھرگاوا، کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں اچھا محسوس کر رہے ہیں۔
انہوں نے عرب نیوز کو بتایا کہ وہ اپنے ایلکسا پر امیتابھ بچن کی آواز سننے کے منتظر ہیں۔
’بچن مجھے گڈ مارننگ کہیں گے اس بات کی بے حد خوشی ہے۔‘

شیئر: