Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’میرا ملک کورونا سے لڑ رہا ہے، اٹھیں انسانیت کے لیے‘ امیتابھ کا دنیا کے نام پیغام

امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ میرا ملک کورونا کی دوسری لہر سے لڑ رہا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے عالمی سطح پر ہونے والے ایک کنسرٹ میں شرکت کی جس میں ان کے ساتھ دیگر نمایاں نام بین ایفلیک، کریسی ٹیجن، جمی کیمل، سین پین، ڈیوڈ لیٹرمین بھی شامل تھے۔
یہ کنسرٹ سنیچر کے روز نشر ہوا۔ گلوبل سیٹیزن فنڈ ریزنگ کنسرٹ ویکیسن کی مساویانہ طور پر فراہمی کی اہمیت اجاگر کرنے کے حوالے سے تھا۔
خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق اس کی بدولت تین سو دو ملین ڈالر جمع ہوئے ہیں جو مہم چلانے والے ادارے کے اندازے سے زیادہ ہے۔
سیلینہ گومز کے میزبانی میں ہونے والے اس پروگرام میں بگ بی کے علاوہ ایسے ہزاروں شائقین نے شرکت کی جو ویکسین کا کورس مکمل کر چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے مختلف دلچسپ سیگمنٹس کا لطف اٹھایا، اس موقع پر ایڈی ویڈر، فو فائیٹرز، جے بالوین ایچ ای آر اور لوپز نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
لوپز نے اپنی والدہ کے ساتھ ایک دو گانا پیش کیا۔ پروگرام اسی ماہ کے آغاز میں ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم نشر سنیچر کی شام کو ہوا۔
امیتابھ بچن نے اس پروگرام کے حوالے سے کہا تھا کہ اس شو میں شرکت ان کے لیے اعزار ہے اور وہ انڈیا کے لیے لڑیں گے۔
امیتابھ بچن نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے دنیا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کی ہلاکت خیز لہر سے لڑنے والے انڈیا کی مدد کے لیے آگے بڑھا جائے۔
ان کا کہنا تھا ’نمسکار، میں امیتابھ بچن ہوں، میرا ملک کورونا کی دوسری لہر سے لڑ رہا ہے۔ ایک عالمی شہری ہونے کے ناطے میں دنیا سے اپیل کرتا ہوں کہ اٹھیں، اپنی حکومتوں سے بات کریں، فارماسوٹیکل کمپنیوں سے رابطہ کریں اور انہیں چندہ دینے کا کہیں، ہاتھوں کو کھلا کریں ان کے لیے جن کو آپ کی کی ضرورت ہے۔‘
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ہر کوشش اہمیت رکھتی ہے، جیسا کہ مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ آپ آہستہ آہستہ دنیا کو ہلا سکتے ہیں، آپ کا بہت شکریہ۔‘
اس پروگرام میں ویکیسن کی مساویانہ فراہمی کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ سنیچر کو بگ بی نے اپنی ایک طویل پوسٹ میں لکھا کہ کیسے سیلریٹیز کو مشکل وقت میں اپنا کردار ادا نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انڈیا کو ان دنوں کورونا کی وجہ سے انتہائی مشکل صورت حال کا سامنا ہے (فوٹو: اے ایف پی)

ان کا کہنا تھا کہ انہیں اور خود ان کی فیملی کو سوشل میڈیا پر نامناسب تبصروں کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے اپنے طویل بلاگ میں ان کی طرف سے ہونے والے امدادی کاموں کا تذکرہ کیا۔
سیاست دان منجندر سنگھ سیسرا نے سنیچر ٹویٹ کرتے ہوئے امیتابھ بچن کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے دہلی کے گرو تیگ ہسپتال کی مدد کی۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ امیتابھ وہ کورونا سے بچاؤ کے ضمن میں ہونے والی کوششوں کے لیے دو کروڑ روپے کا عطیہ دے چکے ہیں۔

شیئر: