Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی علاقوں میں پیر کو تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان

بارش کا سلسلہ مکہ کے بالائی مقامات تک پھیل سکتا ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ پیر کو جازان، عسیر اور باحہ ریجنوں کے بالائی مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ’بارش کا سلسلہ مکہ مکرمہ کے بالائی مقامات تک پھیل سکتا ہے جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں میں آب و ہوا مستحکم رہے گی‘۔
قومی مرکز نےمزید کہا کہ’ پیر کو مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت الاحسا میں 45 سینٹی گریڈ ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت  15 سینٹی گریڈ السودۃ میں رہے گا‘۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی شہری شبیب الحربش نے اتوار کو عسیر ریجن کے شہر ابہا میں السودۃ مقام پر ژالہ باری اور بارش کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔
وڈیو میں السودۃ پرفضا مقام پر بارش ہونے اور اولے گرنے کا منظر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس دوران خوشگوار موسم  سے لطف اٹھانے والے شہری اور مقیم غیرملکی سڑکوں پر نکل آئے۔

   

شیئر: