Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن بھی افغان باشندوں کی عارضی میزبانی کرے گا

2500 افغان شہریوں کو ٹرانزٹ کے طور پر اجازت دی گئی ہے(فوٹو ٹوئٹر) 
اردن، کویت اور قطر نے بھی امریکہ جانے والے افغان شہریوں کی عارضی میزبانی کی منظوری دی ہے۔ 
اردن نے کہا ہے کہ امریکہ جانے والے 2500 افغان شہریوں کو ٹرانزٹ کے  طور پر آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان ضیعف اللہ الفایز نے بتایا کہ ’یہ فیصلہ خالص انسانی بنیادوں پر کیا گیا ہے‘۔
’افغانستان ان دنوں انسانی بحران کا شکار ہے۔ اس کے حل میں مدد کے طور پر افغانیوں کی عارضی میزبانی کی جائے گی‘۔ 
ترجمان نے کہا کہ’ امریکہ کے ساتھ اردن کے راستے  جانے والے افغان شہریوں کے سفر کا طریقہ کار طے پا گیا ہے‘۔
یاد رہے کہ قطر 8 ہزار، کویت 5 ہزار، متحدہ عرب امارات پانچ ہزار اور کینیڈا 20 ہزار افغانیوں کی عارضی میزبانی کی منظوری دے چکے ہیں۔

شیئر: