Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ محمد بن زاید کو بائیڈن کا ٹیلی فون، افغانستان سے انخلا میں سپورٹ پر شکریہ

متعدد علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے( فائل فوٹو عرب نیوز) 
 ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو گزشتہ شب امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹیلیفون کیا ہے۔
شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور امریکی صدر جو بائیڈن نے باہمی دلچسپی سے متعلق متعدد علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ 
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی سفارتکاروں، شہریوں اور دیگر اتحادی ممالک کے شہریوں اور ان ممالک کا ویزا رکھنے والے افغان باشندوں کو نکالنے میں سپورٹ اور سہولت فراہم کرنے پر متحدہ عرب امارات اور اس کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
مریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’ امارات نے امریکی شہریوں ، سفارتخانوں کے ملازمین اور دیگر غیر ملکیوں جو کابل سے بحفاظت نکل کر تیسرے ملک جانا چاہتے تھے کو بحفاظت وہاں سے نکالنے میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جو کاوش کی وہ انتہائی ستائش کے قابل ہے‘۔
امریکی صدر نے کہا کہ ’متحدہ عرب امارات کا یہ کردار امریکہ کے ساتھ اس کی مضبوط اور لازوال شراکت داری کا اظہار ہے‘۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے امریکہ کی درخواست پر افغانستان سے نکلنے والے پانچ ہزار شہریوں کی عارضی میزبانی کی منظوری دی تھی۔
 

 

شیئر: