Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوورسیز کو ڈرائیونگ لائسنس میں سہولیات فراہم کرنے کی یادداشت پر دستخط

مفاہمتی یادداشت کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کو موٹر وے پولیس سہولیات فراہم کرے گی۔ فوٹو او پی ایف
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن اور موٹروے پولیس نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق او پی ایف اور موٹروے پولیس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔
بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں یا منتقل ہونے کا ارادہ رکھنے والوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس اور بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ کے حصول میں سہولت فراہم کی جائے گی۔
اس کے علاوہ موٹروے پر ایمرجنسی یا کسی بھی مشکل صورت حال میں بھی مدد فراہم کی جائے گی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی کے دفتر میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے علیحدہ ویٹنگ ایریا اور  کاؤنٹر بنایا جائے گا۔
بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے دے گئے وژن کے تحت مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے تاکہ انہیں بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔

شیئر: