Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابو عریش کے ورکشاپس میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

اسباب جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی- (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں جازان ریجن کے علاقے ابو عریش کے کئی ورکشاپوں میں منگل کو لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ آتشزدگی سے دھوئیں کے بادل آسمان سے باتیں کرنے لگے تھے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
عاجل اور سبق کے مطابق ابو عریش میں محکمہ شہری دفاع نے بیان میں کہا ہے کہ  آگ پر قابو پالیا گیا۔ متعدد ورکشاپس آگ کی لپیٹ میں آگئے تھے۔ فاضل پرزوں کا ایک گودام بھی آگ سے متاثر ہوا ہے۔
شہری دفاع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے اسباب جاننے کے لیے  تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
دریں اثنا محکمہ شہری دفاع نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ ورکشاپوں اور فاضل پرزوں کے گودام میں آگ پرکئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو پالیا گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: