Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعے کو کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

جمعے کو سب سے کم درجہ حرارت السودۃ میں ہوگا- (فوٹو سبق)
موسمیات کے قومی مرکز نے جمعے سے متعلق مملکت بھر میں آب و ہوا کی تبدیلیوں کی بابت توقعات پیش کردیں-
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ جمعے کو جازان، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بالائی مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی- کہیں موسلا دھار اور کہیں درمیانے درجے کی ہوگی- بارش کے اثرات مذکورہ صوبوں کے ساحلی مقامات تک پھیل جائیں گے-
قومی مرکز نے بتایا کہ آثار ایسے ہیں کہ نجران کے بعض مقامات اور تبوک کے  بالائی مقامات پر گرج چمک کے  ساتھ بارش ہوسکتی ہے جبکہ مشرقی ریجن میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی- مملکت کے وسطی علاقے بھی اس سے متاثر ہوں گے-
قومی مرکز نے بتایا کہ جمعے کو سب سے زیادہ درجہ حرارت  47 سینٹی گریڈ الاحسا اور حفر الباطن میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت  15 سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: