Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرس گیل کا زوردار چھکا، کھڑکی کا شیشہ توڑ دیا

کرس گیل نے جیسن ہولڈر کو زوردار چھکا لگایا کیا اور کمنٹری باکس کے نیچے کھڑکی کے شیشے کو توڑ دیا (فائل فوٹو: سی پی ایل)
ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز اور یونیورس باس کے نام سے مشہور کرس گیل نے کیریبیئن پریمیئر لیگ کے میچ میں چھکا مار کر شیشہ توڑ دیا۔
کیریبیئن پریمیئر لیگ میں جمعرات کو سینٹ کٹس نیوس پیٹریوٹس اور بارباڈوس رائلز کے درمیان ہونے والے میچ میں کرس گیل کا بلا خاص تو نہ چل سکا لیکن ایک ہی شاٹ نے سب کو حیران کردیا۔
میچ کے پانچویں اوور کی چوتھی بال پر کرس گیل نے جیسن ہولڈر کو زوردار چھکا لگایا اور کمنٹری باکس کے نیچے کھڑکی کے شیشے کو توڑ دیا۔
کرس گیل ٹی 20 کرکٹ کے بے تاج بادشاہ سمجھے جاتے ہیں۔ 1999 میں ڈیبیو کرنے والے سپر سٹار 41 سال کی عمر میں ناصرف ابھی تک بین الاقوامی کرکٹ کھیل رہے ہیں بلکہ اپنے عروج پر ہیں۔
ٹوئٹر پر جانز نامی ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’یونیورس باس کرس گیل کا اثر سی پی ایل 21 پر بھی ہوگیا، عظیم انسان گیل ابھی بھی مضبوط ہیں۔‘
ٹوئٹر صارف ابھیجیت کہتے ہیں کہ ’کرس گیل نے ایک ہی چھکا مارا اور اس سے شیشہ ٹوٹ گیا۔
ٹی 20 لیگ نے کرکٹ کو بہت حد تک تبدیل کردیا ہے، باؤنڈری لائن پر دلفریب کیچ ہوں یا انواع و اقسام کی شاٹس سے شائقین خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔
گلوبل ٹی 20 کینیڈا میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ ہوا تھا جب شعیب ملک نے چھکا مار کر کھڑکی کا شیشہ توڑ دیا تھا۔

شیئر: