Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی بحریہ کے جہاز ’پی این ایس ذوالفقار‘ کا جدہ بندرگاہ کا دورہ

جہاز پہنچنے پر سعودی عرب میں پاکستان کے نیول اور ایئر اتاشی اور رائل سعودی کے حکام نے استقبال کیا (پاک بحریہ)
پاکستان کی بحریہ کے جہاز ’پی این ایس ذوالفقار‘ نے بحریہ کی عالمی سمندروں میں تعیناتی کے سلسلے میں سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ کا دورہ کیا۔
بحریہ کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق جمعے کے روز بندرگاہ پہنچنے پر جہاز کا استقبال سعودی عرب میں پاکستان کے نیول اور ایئر اتاشی اور رائل سعودی ںیوی کے حکام نے کیا۔
کمانڈر ویسٹرن نیول فلیٹ کمانڈ ریئر ایڈمرل یحیٰی بن محمد الاسیری اور کمانڈر ویسٹرن نیول ایوی ایشن گروپ ریئر ایڈمرل محمد بن سعید الاحمری نے جہاز کا دورہ کیا اور مشن کمانڈر کموڈور سید رضوان خالد سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خطے میں امن اور بحری سکیورٹی کے لیے پاک بحریہ کی خدمت کو سراہا گیا۔
مشن کمانڈر نے چیف آف دی نیول سٹاف کی جانب سے سعودی عوام اور خصوصاً سعودی بحریہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
جدہ بندرگاہ کے دورے سے قبل پی این ایس ذوالفقار نے اطالوی بحری جہاز ویگا کے ساتھ بحیرہ روم میں مشقیں کیں۔
  بیرون ملک تعیناتی کے دوران، پی این ایس ذوالفقار نے روسی یوم بحریہ میں شرکت کے ساتھ ساتھ یورپ اور شمالی افریقہ کے دوست ممالک کی بندرگاہوں کے دورے بھی کیے اور مشقوں میں شرکت کی۔

پی این ایس ذوالفقار نے اطالوی بحری جہاز ویگا کے ساتھ بحیرہ روم میں مشقوں میں بھی حصہ لیا (فوٹو: پاک بحریہ)

پریس ریلیز میں کہا گیا گیا ہے کہ عالمی سمندروں میں جہازوں کی تعیناتی پاکستان کی بحریہ کے عزم اور اقوام عالم کی بحری افواج کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعاون کی تصدیق ہے۔
 بحریہ کے جہازوں کی عالمی سمندروں میں تعیناتی دوست ممالک کے ساتھ بحری و سفارتی تعلقات کو مزید کو فروغ دے گی۔

شیئر: