Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ کرنسی کنورٹر موبائل ایپس جو کرنسی کی قدر بتاتی ہیں

بعض اوقات سفر کے دوران کسی خریداری سے پہلے یا اپنے ہوم سٹیشن پر رہتے ہوئے کسی اور مقصد کے لیے اپنے ملک کی کرنسی کا دیگر کرنسیوں سے ایکسچینج ریٹ معلوم کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔ کبھی تو کسی متعلقہ فرد سے مدد لینا ممکن ہوتا ہے البتہ کبھی کبھار ایسی صورتحال بن جاتی ہے کہ آپ کو خود ہی ایکسچینج ریٹ سے متعلق جاننا ہوتا ہے۔
ایسی مشکل صورتحال میں جب اپنے ملک یا کسی دوسرے ملک کی کرنسی کا ایکسچینج ریٹ جاننے کے لیے کوئی مدد میسر نہ ہو آپ کا فون آپ کے کام آ سکتا ہے۔
سیدتی میگزین نے ایک رپورٹ میں موبائل فون کو کرنسی کی قدر جاننے کے لیے استعمال کرنے کے خواہشمندوں کو ایسی ایپلیکیشنز کا بتایا ہے جو فوری طور پر ان کی رہنمائی کر سکتی ہیں۔
پانچ مختلف کرنسی کنورٹر ایپلیکیشنز میں سے کسی کو بھی اپنے موبائل فون میں ڈاؤن لوڈ کر کے ضرورت پڑنے پر اسے استعمال کر سکتے ہیں۔

ایکس ای کرنسی کنورٹر مسافروں اور کاروباری لوگوں کے لیے ایک مقبول کرنسی کنورٹر ایپ ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

آئی فون اور اینڈرائیڈ کے لیے ایپس

ایکس ای کرنسی کنورٹر: یہ مسافروں اور کاروباری لوگوں کے لیے ایک مقبول کرنسی کنورٹر ایپ ہے۔ اس کے فوائد میں درست معلومات، آئی او ایس یا اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے دستیابی، ریئل ٹائم کرنسی اور قیمتی دھاتوں کی قیمت سے آگاہ کرنے کے لیے مسلسل اپ ڈیٹ، بلٹ ان کیلکولیٹر اور آف لائن موڈ میں کام کرنا شامل ہے۔
ایزی کرنسی کنورٹر: یہ ایپلیکیشن صارف کو 180 کرنسیوں کے تبادلے کی شرح دکھاتی ہے۔ اس میں کرپٹو کرنسی جیسے بٹ کوائن اور لائٹ کوائن، قیمتی دھاتوں کی اپ ڈیٹس دی جاتی ہیں۔ انگریزی اور اطالوی زبان میں دستیاب یہ ایپلیکیشن آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے۔
ایکسچینج کرنسی کنورٹر: یہ ایپلی کیشن ان افراد کے لیے موزوں ہے جو غیر ملکی کرنسیوں میں باقاعدگی سے تجارت کرتے ہیں اور روایتی کرنسی کے ساتھ کرپٹو کرنسی بھی استعمال کرتے ہیں۔ یہ ’بہترین اینڈرائیڈ کرنسی کنورٹر ایپس‘ کی فہرست میں شامل ہے اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے۔ صارف دنیا کے جس حصے میں بھی ہو یہ ایپ اسے مارکیٹ ٹرینڈ کے مطابق کرنسیوں کے ایکسچینج ریٹ میں اتار چڑھاؤ سے آگاہ کرتی رہتی ہے۔

ایزی کرنسی کنورٹر ایپلیکیشن صارف کو 180 کرنسیوں کے تبادلے کی شرح دکھاتی ہے۔ (فائل فوٹو: ان سپلیش)

کرنسی کنورٹ: مذکورہ ایپلی کیشن آئی او ایس ڈیوائسز کے صارفین کے لیے مفید ہے کیونکہ اس کے لیے ضروری نہیں ہے کہ پہلے سے ایکسچینج ریٹ ڈاؤن لوڈ کریں۔ ایک مرتبہ بیس کرنسی سیٹ کرنے کے لیے بعد یہ ایپلیکیشن خود مختلف ملکوں میں اس کے ایکسچینج ریٹ بتاتی ہے۔
والوٹا پلیس: یہ استعمال میں بہت ہی آسان ایپلی کیشن ہے جس کی مدد سے صارف اپنی پسندیدہ کرنسیوں کو منتخب کر سکتا ہے، اسےمطلوبہ کرنسی تلاش کرنے کے لیے کرنسیوں کی طویل فہرست میں زیادہ دیر سرچ نہیں کرنا پڑتا اور یہ انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر بھی کام کرتی ہے۔

شیئر: