Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد پل کے مسافروں کو ہیلتھ پاسپورٹ کی سہولت جلد ملے گی 

سعودی کابینہ نے ولی عہد کو اس کا اختیار تفویض کیا ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
بحرین اور سعودی عرب کو جوڑنے والے کنگ فہد پل کے مسافروں کو ہیلتھ پاسپورٹ کی سہولت جلد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سعودی کابینہ نے ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) کے سربراہ شہزادہ محمد بن سلمان کو اس حوالے سے بحرین کی ای گورنمنٹ کے ساتھ مذاکرات اور معاملہ طے کرنے کا اختیار تفویض کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مقررہ پروگرام کے مطابق کنگ فہد پل سے سفر کرنے والے سعودی و بحرینی شہریوں اور ان دونوں ملکوں میں مقیم غیرملکیوں کو ایک دوسرے کے یہاں آتے جاتے وقت ہیلتھ پاسپورٹ کی سہولت حاصل ہوجائے گی۔ کورونا وائرس سے متعلق پورا ڈیٹا ہیلتھ پاسپورٹ کے توسط سے چیک کیا جاسکے گا۔ 
سعودی کابینہ نے ہیلتھ پاسپورٹ کو موثر کرنے کے لیے مذاکرات اور معاملات طے کرنے کا اختیار شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے  دوران کیا ہے۔

شیئر: