Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر سندھ اور یو اے ای کے قونصل جنرل کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اتفاق

گورنر سندھ اور متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے دونوں ملکوں کے درمیان زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان کے صوبہ سندھ کے گورنر عمران اسماعیل سے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیثی نے ملاقات کی ہے۔
بدھ کو ہونے والی اس ملاقات میں دوطرفہ تعاون خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری، امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں افغانستان میں قیام امن میں مثبت پیش رفت اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔
گورنر سندھ اور متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے دونوں ملکوں کے درمیان زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ’پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں جن کی بنیاد مشترک دین، اقدار اور باہمی احترام ہے۔‘
انہوں ے کہا ’پاکستان میں صحت، تعلیم، توانائی اور انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے شعبہ جات میں متحدہ عرب امارات کی معاونت خاص طور پر قابل ذکر ہے۔‘
متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیثی کی جانب سے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو وسعت اور مستحکم بنانے کے لیے مزید اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔

شیئر: