Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان، انڈیا اور برطانیہ میں دو گھنٹے سے انسٹاگرام ڈاؤن

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق 6000 سے زائد صارفین شکایت کرچکے ہیں (فوٹو: انسٹاگرام)
انٹرنیٹ کی مقبول ترین فوٹو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام تقریباً دو سے زائد گھنٹوں سے دنیا بھر میں ڈاؤن ہے۔
دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروسز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق انسٹاگرام کی بندش کے حوالے سے اب تک 6000 سے زائد صارفین شکایت کرچکے ہیں۔
ویب سائٹ کے مطابق انسٹاگرام برطانیہ اور دیگر یورپین ملکوں میں بھی بندش کا شکار ہے۔
پاکستان اور انڈیا میں بھی سینکڑوں افراد کی جانب سے انسٹاگرام ڈاؤن ہونے کی شکایت کی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے انسٹاگرام کا کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔
فوٹو شئیرنگ ایپلیکیشن کی بندش پر ٹوئٹر پر بھی صارفین بات کرتے نظر آرہے ہیں اور میمز شئیر کررہے ہیں۔ 

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام بند ہونے سے ٹوئٹر کی قدر میں اضافہ ہوا کیونکہ لوگ انسٹاگرام کی خبر لینے کے لیے ٹوئٹر چیک کررہے ہیں۔
 

شیئر: