Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تدفین کے لیے فیس مقرر کیے جانے سے متعلق افواہوں کی تردید

ذرائع کا کہنا ہے فیس مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور نہ غور کیا جارہا ہے۔فائل فوٹو سبق)
سعودی عرب میں تدفین کے لیے فیس مقرر کیے جانے سے متعلق افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔
 ویب نیوز سبق نے باخبرذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تدفین کےلیے فیس مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور نہ اس پرغور کیا جارہا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ’سوشل میڈیا پراس حوالے سے وائرل ہونے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ اس بارے میں نہ تو کوئی فیصلہ کیا گیا ہے اور نہ ہی اس قسم کا کوئی منصوبہ مرتب کیا ہے‘ ۔ 
واضح رہے کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر وزیر بلدیات کے حوالے سے کہا جارہا تھا کہ قبرستانوں کو نجی کمپنی کے تحت کیاجارہا ہے تاکہ بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں۔
 کہا جارہا تھا کہ قبرستانوں کے امور نجی کمپنی کو دینے کی بات کی ہے گئی جس کے بعد تدفین کے لیے بھی فیس مقرر کردی جائے گیـ 
سوشل میڈیا پر ان افواہوں کے حوالے سے ذرائع نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں کوئی صداقت نہیں نہ ہی کوئی منصوبہ ہے۔ 

شیئر: