Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان، حفیظ کی واپسی

سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی سکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سیلیکٹر محمد وسیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔
پیر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران قومی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے محمد وسیم نے بتایا کہ یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔
بابر اعظم قومی ٹیم کے کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔
چیف سیلیکٹر کے مطابق قومی سکواڈ میں آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، محمد حفیظ، حسن علی، عماد وسیم، محمد نواز، خوشدل شاہ، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور صہیب مقصود شامل ہیں۔
سکواڈ میں پانچ بلے باز، دو وکٹ کیپر، چار آل راؤنڈرز اور چار فاسٹ بولرز شامل ہیں۔
فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
چیف سیلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں تجربہ کار اور نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔ ’ہمارا فوکس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پر ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ اعظم خان کو بیک اپ وکٹ کیپر کے طور پر شامل کیا گیا ہے اور وہ مڈل آرڈر میں اچھے بلے باز بھی ثابت ہوں گے۔ ’آنے والی سیریز میں آپ کو مخلتف کمبی نیشن نظر آئیں گے۔‘
چیف سیلیکٹر کے مطابق وسیم جونیئر کو تیز رفتار ہونے کی وجہ سے فہیم اشرف پر فوقیت دی گئی ہے۔

شیئر: