Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنڈائی کا ہائیڈروجن سے چلنے والے گاڑیوں متعارف کروانے کا اعلان

دنیا میں کاریں بنانے والی زیادہ تر کمپنیاں بیٹری الیکٹرک گاڑیوں پر فوکس کر رہی ہیں۔ (فوٹو: ہنڈائی ٹوئٹر)
کار ساز کمپنی ہنڈائی نے کہا ہے کہ وہ گاڑیوں کے لیے ہائیڈروجن ٹیکنالوجی میں تیزی لا رہی ہے اور 2028 تک اس کی تمام گاڑیوں میں ہائیڈروجن سے چلنے والے انجن نصب ہو جائیں گے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سب سے پہلے ہنڈائی نے ’نیکسو ایس یو وی‘ میں ہائیڈرون انجن متعارف کروایا تھا۔
کمپنی نے کہا ہے کہ 2030 سے فیول سیل آٹوز الیکٹرک گاڑیوں کی قیمت پر ملیں گی۔
ہنڈائی کا کہنا ہے کہ 2023 سے اس کی تیسری جنریشن کی گاڑیاں قیمت میں آدھی، زیادہ طاقتور اور زیادہ چھوٹی ہوں گی۔
ہنڈائی کے صدر ایوسن چنگ نے کہا کہ ’ہمارا مقصد ہائیڈروجن گاڑیاں سب کی پہنچ میں ہوں۔ ہم 2040 تک دنیا بھر میں ہائیڈروجن گاڑیاں پہنچانا چاہتے ہیں۔‘
اس گروپ نے سپورٹس کار کا تصور بھی پیش کیا ہے جس کا نام ’ویژن ایف کے‘ اور یہ فیول سیل اور الیکٹرک بیٹری سے چلے گی جس کی رینج چھ سو کلومیٹر ہوگی۔
دنیا میں کاریں بنانے والی زیادہ تر کمپنیاں بیٹری الیکٹرک گاڑیوں پر فوکس کر رہی ہیں، لیکن ٹویوٹا اور ہنڈائی ہائیڈروجن کی توجہ ہائیڈروجن گاڑیوں کی طرف ہے۔

شیئر: