Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

18 برس سے کم عمر افراد کو ایسٹرزینکا ویکسین کیوں نہیں دی جارہی؟

ایسٹرازینکا ویکسین کے حوالے سے طبی مطالعات جاری ہیں۔ (فائل فوٹو: ایس پی اے) 
سعودی سیکریٹری صحت ڈاکٹر عبداللہ عسیری نے کہا ہے کہ 18 برس سے کم عمر افراد کو ایسٹرازینکا ویکسین نہیں دی جا سکتی ہے۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سیکریٹری صحت نے کہا ہے کہ ابھی تک سعودی عرب میں 18 برس سے کم عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کو ایسٹرازینکا ویکسین دینے کی اجازت نہیں ہے۔
سعودی سیکریٹری صحت نے ایسٹرازینکا ویکسین نہ دینے کی وجہ یہ بتائی کہ ابھی تک اس حوالے سے طبی مطالعات زیر تکمیل ہیں۔ 
قبل ازیں سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے سعودی عرب میں 12 سے 17 سال تک کے افراد کے لیے موڈرنا ویکسین لگانے کی منظوری دی تھی۔
بیان کے مطابق ’’تجرباتی عمل سے بھی ثابت ہوگیا کہ 12 برس اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں اور بچیوں کو موڈرنا ویکسین دی جاسکتی ہے اس کے منفی اثرات نہیں ہوتے‘۔ 
 ترجمان کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا ویکسین کی تین کروڑ 83 لاکھ 86 ہزار 969 سے زیادہ خوراکیں اب تک دی جا چکی ہیں جبکہ 15.8 ملین افراد ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں۔

شیئر: