Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

12 سال سے کم عمر بچوں کو ویکسین لگانے کا معاملہ زیر غور

’اس پہلو پر بھی غور ہو رہا ہے کہ 5 سال سے 11 سال تک کے بچوں کو ویکسین دینا شروع کریں‘ (فوٹو: العربیہ)
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد عبد العالی نے کہا ہے کہ 12 سال سے کم بچوں کو ویکسین لگانے کا معاملہ زیر غور ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’صحت ماہرین اس معاملے کے ہر پہلو جائزہ لے رہے ہیں تاکہ محفوظ طریقے سے قدم اٹھایا جائے‘۔
’ایک پہلو یہ بھی ہے جو زیر غور ہے کہ ہم 5 سال سے 11 سال تک کے بچوں کو ویکسین دینا شروع کریں‘۔
’دیگر ممالک کے ماہرین اس عمر کے بچوں کے لیے ویکسین کو محفوظ قرار دیتے ہیں۔ ان کی تحقیق پر نظر ثانی بھی کی جا رہی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’وزارت صحت کے ماہرین تحقیق و تدبر کے بعد جس نتیجے پر پہنچیں گے اس کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’وزارت صحت کے ماہرین فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ماہرین کے علاوہ دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے ساتھ تعاون کر رہی ہے‘۔
’عجلت میں فیصلے نہیں کئے جائیں گے، انتہائی گہرائی سے غور و فکر اور دیگر ممالک کے تجربات کو بھی سامنے رکھتے ہوئے مفاد عامہ کے لیے فیصلہ کیا جائے گا‘۔

شیئر: