Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں سکولوں کو سامان کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط

منصوبے سے 7 ہزار 140 طلبہ کو فائدہ ہو گا(فوٹو ایس پی اے)
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے یمنی حکام کے ساتھ حجتہ، صعدہ اور البیضا گورنریٹس میں سکولوں میں سامان کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ’بیک ٹو سکول‘ نامی منصوبے سے 7 ہزار 140 طلبہ کو فائدہ ہو گا۔
شاہ سلمان مرکز کے اسسٹنٹ جنرل سپروائزر برائے آپریشنز اور پروگرامز احمد بن علی البیز نے معاہدے پر دستخط کیے۔
معاہدے کا مقصد تمام طلبہ کے لیے کوویڈ 19 کا حفاظتی سامان مہیا کرنا اور تباہ شدہ سکولوں کے لیے 32 کلاس روم تیار کرنا ہے۔
یہ معاہدہ یمن میں محفوظ تعلیمی عمل کو بڑھانے کے مملکت کے منصوبے کے فریم ورک کے اندر آتا ہے۔
دریں اثنا کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر یمن کے گورنریٹس عدن، لحج، تعز،الحديدة،حضرموت، حجتہ اور مارب میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں، حاملہ خواتین اور نرسنگ ماؤں کے لیے غذائیت کے منصوبے کی سپورٹ کر رہا ہے۔
اس پروجیکٹ جس کا مقصد تھیراپیوٹک فیڈنگ، ہیلتھ کیئر اور مشاورت فراہم کرنا ہے نے ایک ہفتے میں 12 ہزار 566  لوگوں کی مدد کی ہے۔
یمن کے حجتہ گورنریٹ میں الجادہ ہیلتھ سینٹر آؤٹ لیٹس میں کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر ایک ہفتے کے دوران 3 ہزار سے زائد افراد کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کر چکا ہے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر اپنے قیام کے بعد سے یمنی بھائیوں کو پناہ، خوراک،صحت اور تعلیم سمیت مختلف اقسام کی انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
 کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 69 ممالک میں مختلف قسم کے 1705 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔  ان منصوبوں پر 5.43 بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ فلسطین میں 363 ملین ڈالر، شام میں 305 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 203 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔

شیئر: