Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبات کو 10 سال سے کھانے پینے کی چیزیں مفت فراہم کرنے والا بس ڈرائیور

الوذیمان بس میں کورونا ایس او پیز کی مسلسل پابندی کررہا ہے- (فوٹو اخبار 24)
طالبات کو گھروں سے یونیورسٹی لانے لے جانے والا سعودی بس ڈرائیور تقریبا دس برس سے ہر روز کھانے پینے کا سامان مفت فراہم کررہا ہے-  
ایک طالبہ نے بس میں کھانے پینے کی اشیا سے سجی ٹرے کی وڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں- 
اخبار 24 کے مطابق بس ڈرائیور عاید الوذیمان  نے بتایا کہ وہ شہری دفاع کا ملازم تھا ریٹائر ہوگیا ہے- ریٹائرمنٹ کے بعد خالی وقت مصروف کرنے کے لیے بس ڈرائیور کے  طور پر کام کررہا ہے- 
الوذیمان نے بتایا کہ وہ تقریبا دس برس سے  طالبات کو کھانے پینے کی چیزیں مفت پیش کررہا ہے- اس کے  ذہن میں اس کا خیال اس لیے آیا کیونکہ گھروں سے یونیورسٹی کا فاصلہ 65 کلو میٹر کے لگ بھگ ہے- طالبات صبح 7 بجے گھروں سے نکل کر سہ پہر چار بجے واپس پہنچتی ہیں- اس نے اپنے گھر میں اپنی بیٹی کو دیکھا کہ اسے کبھی کبھی ناشتے تک کا ٹائم نہیں ملتا- بس اسی جذبے سے وہ بچیوں کو مفت یہ سہولت فراہم کرتا رہا- 
الوذیمان نے یہ بھی بتایا کہ وہ ہلکے پھلکے مشروبات اور سینڈوچ کا انتظام کرتا ہے- اس کا مقصد نمود و نمائش نہیں- یہ تو ایک بچی نے انسانی جذبے سے تصاویر بناکر مجھ سے پوچھے بغیر سوشل میڈیا کے حوالے کردی تھیں-  
الوذیمان نے بتایا کہ وبا کے زمانے میں وہ کورونا ایس او پیز کی مسلسل پابندی کررہا ہے اور طالبات سے بھی کرا رہا ہے- ایک نشست چھوڑ کر ہی دوسری طالبہ کو بیٹھنے کی اجازت دی جاتی ہے- 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: