Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہم جوئی کے لیے الاحسا کے صحرا کی سیاحت

سیاحت کے لیے آنے والوں کے ہمراہ ٹورسٹ گائیڈ بھی ہوتے ہیں- (فوٹو ایس پی اے)
مشرقی ریجن اور الاحسا کے باشندے، مقیم غیرملکی اور مہم جوئی کے شوقین ان دنوں صحرا کی سیاحت میں دلچسپی لے رہے ہیں-  
الاحسا کا علاقہ منفرد سیاحتی و تفریحی مقامات سے مالا مال ہے- یہاں زرعی فارموں، تاریخی مقامات اور نوادر کی سیاحت کا بھی رواج ہے- 
ایس پی اے کے مطابق الاحسا میں ریگستان کی سیاحت کا تجربہ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ سحر آفریں قدرتی مناظر سے لطف اٹھانا ہو، خوش گپیوں میں خوبصورت وقت گزارنا ہو اور مہم جوئی کا خواب پورا کرنا ہو تو اس کے لیے الاحسا کا صحرا سے بہتر جگہ شاید ہی کوئی نظر آئے- یہاں فور وہیل گاڑیوں سے سیر و سیاحت کے لیے مقامی اور غیرملکی پہنچ رہے ہیں- ٹورسٹ گائیڈ بھی ہمراہ ہوتے ہیں- 
الاحسا کمشنری میں صحرا کی سیاحت کے لیے متعدد مقامات مشہور ہیں- مثلا الاصفر جھیل ان میں نمایاں ترین ہے- یہ خلیج عرب میں پانی کا سب سے بڑا مرکز ہے-
علاوہ ازیں حزوم الفناجل بھی قابل دید مقامات میں شامل ہے- یہاں نرم ریت کے ٹیلوں کے  اوپر ڈرائیونگ کا لطف نرالا ہوتا ہے-دسیوں لوگ ریت پر اسکیئنگ کرکے خوشی محسوس کرتے ہیں- بچے  اور خواتین بھی اس میں حصہ لیتے ہیں- سعودی نوجوان الاصفر جھیل جانا پسند کرتے ہیں- اس کے اطراف خیمے لگا کر خوش گپیاں کرتے ہیں- سحر آفریں قدرتی ماحول میں باربی کیو کا لطف اٹھاتے ہیں- فیملی کے تمام افراد یہاں خوبصورت وقت گزارنے کے لیے آنا پسند کرتے ہیں- یہاں کی آب و ہوا  اچھی ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: