Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرائیویٹ سیکٹر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی، دس ہزار سے ایک لاکھ تک جرمانے

وزارت داخلہ نے خلاف ورزیوں کا چارٹ بھی جاری کیا ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کورونا ایس او پیز کی پابندی کریں۔ پابندی نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے خلاف ورزیوں کا چارٹ بھی جاری کیا ہے۔
وزارت داخلہ نے نجی اداروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے یہاں لوگوں کی بڑی تعداد کو جمع نہ ہونے دیںِ مشاہیر کو پروگرام میں شرکت کی دعرت نہ دیں۔ کورونا کے مریضوں کو اپنے یہاں نہ آنے دیں۔
بیان میں نجی اداروں سے یہ بھی کہا گیا کہ حد سے زیادہ تعداد میں کارکنان اور نہ صارفین کو جمع ہونے دیں۔ا ٹمپریچر چیک کریں۔ ٹرالی کو سینیٹائز کرنے کا اہتمام کریں۔
حفاظتی ماسک کی پابندی نہ کرنے والوں کو آنے سے روکیں اور ریستورانوں میں جھولے وغیرہ نہ کھولیں- 
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پانچ ملازم تک والے اداروں پر خلاف ورزی پر دس ہزار ریال، 6 سے 49 ملازم والے ادارے پر 20 ہزار، 50 سے 249 ملازمین والے ادارے پر پچاس ہزار اور 250 سے زیادہ کارکنان والے بڑے اداروں پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ  ریال تک کا جرمانہ ہوگا- 
بیان میں وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ دوسری بار خلاف ورزی پر نجی اداروں پر جرمانہ دگنا ہوگا۔ 
 

شیئر: