Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینکوں کو ہدایت، سعودیوں کے لیے ڈیجیٹل کارڈ کی منظوری

ساماکا کہنا ہے کہ بینکوں میں شہریوں کے ڈیجیٹل کارڈ پراکتفا کیاجائے (فوٹو، ٹوئٹر)
 سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے مملکت میں تمام بینکوں کو تحریری ہدایت کردی ہے کہ سعودی کھاتے داروں سے شناخت اور تصدیق کے لیے ڈیجیٹل قومی شناختی کارڈ (ھویہ وطنیہ) پر اکتفا کیا جاسکتا ہے-
 جاری ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ بینکوں کے کھاتے داروں کو روایتی قومی شناختی کارڈ  پیش کرنے پر مجبور نہ کیا جائے- 
اخبار 24 کے مطابق ’ساما‘ نے واضح کیا ہے  کہ سعودی سینٹرل بینک کی نگرانی میں کام کرنے والے تمام بینک اور مالیاتی ادارے نئی ہدایت کے مطابق کام کریں- ابشر ایپ میں موجود ڈیجیٹل قومی شناختی کارڈ (ھویہ وطنیہ) شناخت کے لیے قبول کیا جائے- 
ساما کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایسے معاملات تک محدود ہوگی جن میں ھویہ وطنیہ کی کاپی درکار نہیں ہوتی- 
 ساما کا مزید کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ھویہ پر اکتفا کرنے کا فیصلہ مقامی شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے- 

شیئر: