Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس کی پہلی سمارٹ عینک، موسیقی، کالز اور کیمرہ کنٹرول اب گلاسز میں

فیس بک کے مطابق ان گلاسز کی قیمت 299 ڈالرز سے شروع ہو گی (فوٹو: فیس بک)
فیس بک نے اپنی پہلی سمارٹ عینک لانچ کی ہے جس کے ذریعے آپ موسیقی سننے کے علاؤہ کالز کر سکتے ہیں، تصویریں لے سکتے ہیں اور چھوٹی ویڈیوز بنا کر شیئر کر سکتے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق فیس بک نے یہ گلاسز رے بین بنانے والی عینک ساز کمپنی ایسیلر لیوکسوٹیکا کے ساتھ مل کر تیار کیے ہیں۔ فیس بک کے مطابق  ’رے بین سٹوریز‘ نام کے ان گلاسز کی قیمت 299 ڈالرز سے شروع ہو گی۔
فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے جمعرات کو کہا کہ ’ہم بہت لمبے عرصے سے یقین رکھتے تھے کہ گلاسز نئے کمپیوٹنگ پلیٹ فارم کا اہم حصہ ہوں گے۔‘
فیس بک نے کہا ہے کہ وہ صارفین کی اجازت کے بغیر ڈیٹا استعمال نہیں کرے گی۔
ان گلاسز کے ذریعے آپ اپنی آواز سے کیمرہ استعمال کر سکیں گے اور عینک کے اوپر لگی ایل ای ڈی لائٹ سے کیمرہ آن ہونے کا پتا چلے گا تاکہ دوسرے کو علم ہو سکے کوئی ان کی تصویر لے رہا ہے۔
فیس بک نے اس حوالے سے گائیڈ لائن میں لکھا ہے کہ نجی جگہوں جیسے پبلک باتھ رومز میں اسے بند کر دیں اور کسی کو ہراسان کرنے یا کسی بھی قسم کا غیر قانونی استعمال نہ کریں۔

شیئر: