Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طبرجل: سعودی نوجوان نے گھڑ سواری سکھانے والا پہلا سکول کھول لیا

گھڑ سواری کے حوالے سے ذہنی خوف دور کیا جائے گا- (فوٹو الاخباریہ)
سعودی نوجوان صالح الشراری نے طبرجل کمشنری میں گھڑ سواری سکھانے والا پہلا پرائیویٹ سکول قائم کردیا- یہ عرب نژاد گھوڑوں کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گا- 

گھوڑوں سے متعلق معلومات دی جائیں گی- (فوٹو الاخباریہ)

الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے الشراری نے کہا کہ اس نے گھڑ سواری سکھانے والا سکول قائم کرنے کے  لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے ہیں اور یہ اعلی معیار کا ہے- گھڑسواری کے شائقین اس جانب رخ کریں گے 
الشراری نے کہا کہ یہ سکول پورے  علاقے میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے یہاں مختلف ملکوں سے نسلی گھوڑے لائے جائیں گے- یہاں نوجوانوں، لڑکوں اور گھڑ سواری کے شائقین کو اپنا شوق پورا کرنے کا موقع دیا جائے گا انہیں گھڑسواری کی تربیت دی جائے گی- گھڑ سواری کے حوالے سے ذہنی خوف دور کیا جائے گا- 

گھڑسواری کی تعلیم کے دوران سلامتی کے تقاضے پورے کیےجائیں گے- (فوٹو الاخباریہ)

الشراری کا کہنا ہے کہ گھوڑوں سے متعلق معلومات دی جائیں گی- یہ بھی بتایا جائے گا کہ کتنی قسم کے گھوڑے ہوتے ہیں اور ان کی کیا کچھ خصوصیات ہوتی ہیں- 
الشراری نے بتایا کہ سکول میں گھوڑوں کا سپیشل اصطبل ہوگا- گھڑسواری کی تعلیم کے دوران سلامتی کے تمام تقاضے پورے کیےجائیں گے- 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: