Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی باغیوں کے المخا بندرگاہ پر میزائل اور بارودی ڈرون سے حملے

بندرگاہ کے انفراسٹریکچر کو نقصان پہنچا، ویئر ہاوس میں آگ لگ گئی۔( فوٹو اے ایف پی)
یمن میں حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر کی المخا بندرگاہ پر میزائل اور بارودی ڈرون سے حملے کیے ہیں۔
عرب نیوز نے یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صبا کے حوالے سے بتایا کہ ’حملوں میں بندرگاہ کے انفراسٹریکچر کو نقصان پہنچا اور ویئر ہاوس میں آگ لگ گئی‘۔

حوثیوں نے چار میزائل اور تین بارودی ڈرون فائر کیے ہیں(فوٹو عرب نیوز)

بندگاہ کے منیجر عبدالمالک الشربائی نے بتایا کہ’ حوثیوں نے چار میزائل اور تین بارودی ڈرون فائر کیے ہیں۔جس سے حال سے میں ریپیئر کردہ انفراسٹریکچر کو نقصان پہنچا ہے۔ ویئر ہاوس میں آگ لگنے سے مقامی تاجروں اور امادی ایجنسیوں کا سامان تباہ ہو گیا‘۔
اطلاعات کے مطابق’ دو ڈرونز کو مقامی شہر المخا میں ہدف پر پہنچنے سے قبل راستے میں روک کر تبادہ کرد یا گیا‘۔
عبدالمالک الشربائی نے کہا کہ’ یہ جنگی جرم ہے 'حوثیوں کے میزائل بندرگاہ پر اس وقت گرے جب وزارت مواصلات کا حکومتی وفد مختصر دورے پر تھا‘۔

شیئر: