Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبدالعزیز کلچرل سینٹر ’اثرا‘ کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس

کانفرنس میں مختلف ملکوں کے 484 افراد نے شرکت کی( فوٹو ایس پی اے)
سعودید عرب میں کنگ عبدالعزیز کلچرل سینٹر ’اثرا‘ کے زیر اہتمام ’سرحدوں سے آزاد تعلم 2021‘ کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔ اس میں مختلف ملکوں کے 484 افراد نے شرکت کی اور چالیس شخصیات نے اظہار خیال کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اثرا سینٹر میں سرحدوں سے آزاد تعلم ٹیم کی چیئرپرسن نورۃ الزامل نے کہا کہ اثرا سعودی عرب میں تعلیمی مواقع کو جدید خطوط پر مسلسل استوار کررہا ہے۔
مرکز کی کوشش ہے کہ تعلیمی عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقہ کار سے تعلق رکھنے والی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

کانفرنس میں مختلف مکالمے اور ورکشاپوں کا انعقاد کیا گیا۔(فوٹو ایس پی اے)

نورۃ الزامل نے کہاکہ  کانفرنس زندگی بھر سیکھنے کے کلچر کو رائج کرنے کی جہت میں اہم پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتی ہے۔ 
کانفرنس میں مختلف مکالمے اور ورکشاپوں کا انعقاد کیا گیا۔
شرکا نے ’مسلسل سیکھنے‘ اور ’تعلم کے ماحول‘ کے حوالے سے متعدد موضوعات پر روشنی ڈالی۔
کانفرنس سیکھنے اور سکھانے کے جدید طریقے دریافت کرنے اور تعلیم کی عمدہ ترین تدابیر پرعمل کرکے سیکھنے اور جدت طرازی اپنانے پر زور دیا گیا۔ 

شیئر: