Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کئی علاقے پیر کو گرد آلود ہواوں کی لپیٹ میں

گرد آلود ہواؤں کا دائرہ مکہ ریجن کے بالائی مقامات تک پھیل جائے گا(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ پیر کو جازان، عسیر اور باحہ ریجنوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس سے حد نظر محدود ہوجائے گی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ بارش کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہنے کی توقع ہے۔ گرد آلود ہواؤں کا دائرہ مکہ مکرمہ ریجن کے بالائی مقامات تک پھیل جائے گا‘۔
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ’سعودی عرب کے مشرقی اور وسطی علاقوں نیز بحیرہ احمر کے ساحلی مقامات پر گرد آلود ہواؤں کے باعث حد نظر محدود ہوسکتی ہے‘۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ پیر مشرقی ریجن (الربع الخالی) سے جنوبی علاقوں کی طرف تیز ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے‘۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ پیر کو مملکت بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ مدینہ منورہ اور الاحسا میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت  14 سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے‘۔

شیئر: