Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم الوطنی پر کون کون سے طیارے ایئرشو میں شرکت کریں گے

یوم وطنی پر 4 قسم کے طیارے ایئر شو میں شرکت کریں گے( فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)
اس سال سعودی عرب کے 91 ویں یوم وطنی کے موقع  پر ایئر شو کا انعقاد کیا جائے گا۔ مسلح افواج کے طیارے  مختلف فارمیشن میں پروازیں کریں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت دفاع نے پیرکو بیان میں کہا کہ یوم وطنی پر 4 قسم کے طیارے ایئر شو میں شرکت کریں گے۔ 
وزارت نے ٹوئٹر کے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر بتایا کہ وزارت دفاع کے ہواباز ٹائیفون، ٹورنیڈو، ایف 15 ایس اور ایف 15 سی طیاروں کے ذریعے  فضائی کرتب دکھا کر یوم وطنی منانے والوں کو اپنے انداز سے خوشیاں دیں گے۔ 

شیئر: