Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایئر لائنز کے خلاف مسافروں کی سب سے کم شکایات 

اگست کے دوران کل 378 شکایات موصول ہوئی ہیں( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے اگست 2021  کے دوران سعودی ایئرپورٹس اور قومی فضائی کمپنیوں کے خلاف مسافروں کی جانب سے ملنے والی شکایات کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے بیان میں کہا کہ اگست کے دوران 378 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ سب سے کم سعودی ایئرلائنز کے خلاف شکایات بھیجی گئی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ایک لاکھ مسافروں میں سے نو نے السعودیہ کی کارکردگی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ ان میں سے 64 فیصد شکایات مقررہ وقت پر نمٹائی گئی ہیں۔
ناس ایئرلائن شکایات کے حوالے سے دوسرے نمبر پر رہی۔ ایک لاکھ مسافروں میں سے 16 نے شکایات درج کرائیں۔ موقع پر ہی 78 فیصد نمٹائی گئی ہیں۔ 
محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ شکایات کے حوالے سے ادیل ایئر تیسرے نمبر پر رہی۔ ایک لاکھ میں سے 22 مسافروں نے شکایات درج کرائیں- 74 فیصد فوری طور پر نمٹائی گئی ہیں۔
محکمے نے بتایا کہ زیادہ تر شکایات ٹکٹوں کی رقم واپس لینے اور پروازیں منسوخ کرنے سے متعلق تھیں۔ بعض شکایات کا تعلق ہوائی جہاز پر سوار کرنے اور پروازوں میں تاخیر سے رہا ہے۔ 
محکمہ شہری ہوابازی نے بتایا کہ  کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دمام کے خلاف صرف ایک شکایات موصول ہوئی جو نمٹا دی گئی۔
کنگ عبداللہ  انٹرنیشنل ایئرپورٹ جازان کے خلاف شکایات کا تناسب ایک لاکھ مسافروں میں دو فیصد تک کا رہا۔ تین شکایات درج ہوئیں، ان میں 80 فیصد فوری طور پر نمٹا ئی گئی ہیں۔
محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ شکایات کے حوالے سے قومی ایئر پورٹس کا گراف اچھا رہا سب سے کم شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ایک لاکھ مسافروں میں سے چار فیصد نے شکایات درج کرائیں۔ سو فیصد موقع پر ہی نمٹائی گئی ہیں۔

شیئر: